ترک سات 4B کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا

ترک سات 4 بی مواصلاتی سیارے کی بدولت چینلز کی گنجائش میں وسعت لائی جائیگی۔ اس طرح سیٹ لائٹ انٹرنیٹ کے نرخوں میں کمی اور اس کی رفتار میں تیزی لانے کا موقع پیدا ہو گا

355101
ترک سات 4B کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا

ترکی کا نیا مواصلاتی سیارہ ترک سات 4 بی اپنے سفر پر روانہ ہو گیا ہے۔
سیارے کو ترکی کے مقامی وقت کے مطابق کل رات 11 بج کر 40 منٹ پر قازقستان کے بائے کونر خلائی اسٹیشن سے کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔
ٹھیک اسی وقت ٹی آرٹی خبر چینل کی خصوصی نشریات میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کرنے والے وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا کہ "ہم اس کے پہلے سگنل کے امن و بھائی چارہ ہونے کے متمنی ہیں۔"
انقرہ کی تحصیل گول باشے میں واقع خلائی اسٹیشن پر موجود وزیر مواصلات ، جہاز رانی و خبر رسانی فریدون بلگن نے براہ راست نشریات کے دوران وزیر اعظم داود اولو کو پیش رفت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
سیارے کو خلا میں چھوڑے جانے کے بعد مدار میں بیٹھانے اور لازمی تجربات کے لیے 45 دن کا وقت درکار ہے۔
ترک سات 4 بی مواصلاتی سیارے کی بدولت چینلز کی گنجائش میں وسعت لائی جائیگی۔ اس طرح سیٹ لائٹ انٹرنیٹ کے نرخوں میں کمی اور اس کی رفتار میں تیزی لانے کا موقع پیدا ہو گا۔
اس سیارے کا دائرہ یورپ، ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطی سمیت ترک جمہورتوں تک محیط ہو گا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں