ترک طالب علموں نے ٹویٹر اور پیری اسکوپ کی خامیاں پکڑ لیں

ترک سافٹ ویئر انجنیئرز نے ٹویٹر اور پیری سکوپ کی سنجیدہ خامیوں کو دور کرتے ہوئے ایک اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے

354928
ترک طالب علموں نے ٹویٹر اور پیری اسکوپ کی خامیاں پکڑ لیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اور پیری اسکوپ میں موجود سسٹم میٹک خامیوں کو دور کرنے والے سافٹ ویئر کی بدولت دور کرنے والے استنبول باھچے شہر یونیورسٹی کے شعبہ سافت ویئر انجنیئرنگ کے دو ترک طلباء کو متحدہ امریکہ مدعو کیا گیا ہے۔
باطو خان کاتر جی اور جہان نال بانت نامی طالب علموں کو ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی نے امریکہ آنے کی دعوت بھیجی ہے۔
یہ دونوں طالب علم فرم کے سان فرانسیسکو مرکزی دفتر میں صنعتی شعبے کی ممتاز شخصیات اور دنیا کے چاروں گوشوں سے آنے والے انجنیئروں کی شراکت سے 21 اکتوبر کو منعقدہ " ٹویٹر فلائٹ" نامی پروگرام میں حصہ لیں گے۔
جہان نالبانت کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے بڑی خواہش حقیقت بن گئی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اپنے عزم و محنت کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ میں نے ٹویٹر میں ایک منطقی خامی کا تعین کیا ،جو کہ اشتہارات کے لیے ہدف معاشرے کی تلاش اور اس معاشرے کی استعداد کا تجزیہ کرنے سے متعلق تھی جس کا حل چارہ نکالنے کے لیے مجھے ایک سال تک محنت کرنی پڑی۔
دوسرے طالب علم باطو خان کا کہنا ہے کہ اس نے پیری اسکوپ کے ذریعے کسی دوسرے صارف کے نام پر میسجنگ کا موقع دینے والی ایک خامی کو ڈھونڈ نکالتے ہوئے اس کا سد باب کرنے والا ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے۔
دونوں طالب علموں کی طرف سے تیار کردہ پروگراموں کو متعلقہ ویب سائٹس نے اپنا لیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں