ترک سات 4 بی آج خلا روانہ کیا جا رہا ہے

مواصلات، سمندر پار اور خبر رسانی کے امور کے وزیر فریدون بلگین نے کہا ہے کہ یہ سیٹلائٹ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق راست گیارہ بجکر 23 منٹ پر قازقستان کے بائے کنور خلائی اسٹیشن سے روانہ کیا جائے گا

354910
ترک سات 4 بی آج خلا روانہ کیا جا رہا ہے

ترک سات(Türksat) اپنے نئے مواصلاتی سیارے 4بی کو آج خلا روانہ کررہا ہے۔
مواصلات، سمندر پار اور خبر رسانی کے امور کے وزیر فریدون بلگین نے کہا ہے کہ یہ سیٹلائٹ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق راست گیارہ بجکر 23 منٹ پر قازقستان کے بائے کنور خلائی اسٹیشن سے روانہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سیٹلائٹ کو مدار میں داخل کرنے اور ٹسٹ مکمل کر نے کے بعد ماہ دسمبر میں اپنا کام کرنا شروع کرد ے گا جس ے انٹرنٹ براڈ بینڈ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سیٹلائٹ سے انٹر نٹ کی سپیڈ کو تیز کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
4 بی سیٹلائت کو خلا میں روانہ کیے جانے کے بعد اسے 50 درجے مشرق کی جانب مدار میں رکھا جائے گا اور یہ سیٹلائٹ اس طرح یورپ ، ایشیا، افریقہ ، مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیائی جمہوریتوں کو اپنی نشریات کو پیش کرتا رہے گا۔
ترک سات 4 بی کو 4 جون 2014 کو مکمل کرلیا گیا تھا لیکن بائے کنور خلائی اسٹیشن میں مختلف مسائل کی وجہ سے اسے 16 اکتوبر2015 میں خلا میں چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں