اینڈرائیڈ فونز کے صارفین فحش مواد کی تلاش میں آگے

ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیاہے کہ اب دنیا بھر کے موبائل فون صارفین نے اس ایجاد کو انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کا سب سے بڑا ذریعہ بنا لیا ہے جن کی تعداد 63 فیصد بتائی جاتی ہے

388194
اینڈرائیڈ فونز کے صارفین فحش مواد کی تلاش میں آگے

سائنس کی ترقی کے ساتھ انسان کوجدید ٹیکنالوجی کی سہولت تو دستیاب ہو گئی لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ٹیکنالوجی کے مفید استعمال سے زیادہ اس کے منفی استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔
کچھ ایسا ہی معاملہ موبائل فون کا بھی ہے کہ جسے ایجاد تو باہمی رابطے کے لئے کیا گیا تھا لیکن انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہونے کے بعد اسے فحش بینی کے لئے بھی بکثرت استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیاہے کہ اب دنیا بھر کے موبائل فون صارفین نے اس ایجاد کو انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کا سب سے بڑا ذریعہ بنا لیا ہےجہاں 2010 میں ایک بڑی فحش ویب سائٹ کو موبائل فون پر دیکھنے والوں کی تعداد صرف 12 فیصد تھی جو کہ اب بڑھ کر 63 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
تحقیق کے مطابق اینڈرائڈ فون استعمال کرنے والے iOS فون استعمال کرنے والوں کی نسبت فحش ویب سائٹ پرزیادہ وقت گزارتے ہیں۔


دونوں آپریٹنگ سسٹمز پر جن ناموں کی سب سے زیادہ جن کی کی گئیں ان میں لیزا این، میا خلیفہ اور کم کارڈاشیان شامل ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فحش مواد کی تلاش کرنے والے صارفین میں سے تقریباً 95 فیصد اینڈرائڈ یا iOS فون استعمال کر رہے ہیں۔
ویب سائٹ کے ریکارڈ کے مطابق اسے وزٹ کرنے والے 64 صارفین iOS جبکہ31 فیصد اینڈرائڈ استعمال کر رہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں