عراق میں ہیضے کی وبا زور پکڑ گئی،850 افراد متاثر

عراق میں ہیضے کی وبا پھیل رہی ہے جس سے اب تک 850 افراد متاثر ہو چکے ہیں

348938
عراق میں ہیضے کی وبا زور پکڑ گئی،850 افراد متاثر

عراق میں ہیضے کی وبا پھیل رہی ہے جس سے اب تک 850 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
عراقی وزارت صحت کے مطابق، بغداد کے علاقے الرصافہ القرح میں 12،کربلا میں 6،میسان میں دو اور دیوانیہ میں 30 سمیت 50 مزید افراد میں ہیضے کی بیماری کا پتہ چلا ہے۔
بغداد کے گورنر علی محسن التمیمی نے بتایا ہے کہ بغداد اور اس کے جنوبی پانچ شہروں میں ہیضے کی وجہ سے 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہیضے کی یہ وبا شدید گرمی کی وجہ سے پھیلتی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ سن 2007 اور 2012 میں بھی شمالی عراق کے شہروں کرکوک اور سلیمانیہ میں بھی ہیضے کی وبا پھیل چکی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں