وولکس ویگن میں جھٹکوں کا سلسلہ جاری

وولکس ویگن سویڈن سے 2 لاکھ 24 ہزار 746 گاڑیوں کو واپس لے گی

348046
وولکس ویگن میں جھٹکوں کا سلسلہ جاری

جرمن آٹو موبیل فرم وولکس ویگن میں جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
وولکس ویگن نے اعلان کیا ہے کہ وہ سویڈن سے 2 لاکھ 24 ہزار 746 گاڑیوں کو واپس لے گی ۔
فرم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل موٹر والی آوڈی ، سکوڈا اور سیٹ سمیت گروپ میں شامل گاڑیوں کی پریاڈک دیکھ بھال کے دوران موجودہ مسئلے کو دور کیا جائے گا۔
وولکس ویگن آوڈی، سکوڈا اور سیٹ مارکہ کی بعض گاڑیوں میں بھی زیادہ ایمیشن کے مسئلے کی نشاندہی کی گئی تھی۔
اسکینڈل کے بڑھنے پر جاپان ، جنوبی کوریا، برطانیہ اور فرانس کی حکومتوں نے بھی ڈیزل گاڑیوں کے دوبارہ سے ایمیشن ٹیسٹ کے احکامات دئیے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں