لاہور:محققین نے شمسی توانائی سے آراستہ موبائل نیٹ ورک بنالیا

لاہور کی ایک یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے آسانی کے ساتھ منتقل کیے جانے والا موبائل فون نیٹ ورک تیار کیا ہے۔

352970
لاہور:محققین نے شمسی توانائی سے آراستہ موبائل نیٹ ورک بنالیا

لاہور کی ایک یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے آسانی کے ساتھ منتقل کیے جانے والا موبائل فون نیٹ ورک تیار کیا ہے۔
یہ موبائل نیٹ ورک شمسی توانائی سے چلے گا اور آفتوں کے دور میں پیغام رسانی میں مدد گار ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق، شمسی توانائی سے چلنے والا اور پورٹیبل موبائل فون نیٹ ورک لاہور کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے تیار کیا ہے۔
اساتذہ اور طلبہ پر مشتمل اس ٹیم کو کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم کی معاونت حاصل رہی۔
اس قابل انتقال موبائل فون نیٹ ورک کو ”ریسکیوبیس سٹیشن“ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ تجرباتی ہنگامی ٹیلی کام سسٹم پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا کامیاب تجربہ ہے اور یہ عام موبائل فون کے ساتھ بھی پیغام رسانی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
ریسکیو بیس سٹیشن ایک ہلکا پھلکا صندوق ہے جس پر پیغام رسانی کے لیے ایک انٹینا نصب ہے
۔ صندوق کے اندر سگنل وصول اور چھوڑنے والا ایمپلی فائر اور ایک بیٹری نصب ہے۔
واضح رہے کہ اس کا پیغام تین کلومیٹر کے دائرے میں وصول کیا جا سکے گا

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں