بدنام زمانہ ویب ہیک،صارفین کی کرتوتیں منظرعام پر

کینیڈا کی بدنام زمانہ ناجائز سماجی تعلقات کی سروس" ایشلی میڈیسن "کی ویب سائٹ حال ہی میں ہیک ہوگئی جس پر اس کے ہزاروں صارفین کا شرمناک ڈیٹا انٹر نیٹ پر عام ہونے کا خوف مزید بڑھنے لگا ہے

341987
بدنام زمانہ ویب ہیک،صارفین کی کرتوتیں منظرعام پر

کینیڈا کی بدنام زمانہ ناجائز سماجی تعلقات کی سروس" ایشلی میڈیسن "کی ویب سائٹ حال ہی میں ہیک ہوگئی تو اس کے ہزاروں صارفین کا شرمناک ڈیٹا انٹر نیٹ پر عام ہوگیا،مگر اب اس کمپنی کے متعلق ایک اور انکشاف سامنے آگیا ہے جو اس کی پہلے کرتوتوں سے بھی زیادہ شرمناک ہے۔
’ ایک رپورٹ کے مطابق ایشلی میڈیسن ایک نئی ایپ لانچ کرنے والی تھی جس کا نام ”تمہاری بیوی کتنے کی ہے؟“ تھا۔ اس ایپ کا مقصد اس کے بیہودہ نام سے ہی عیاں ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ایپ کے ذریعے صارفین ایک دوسرے کی بیویوں کی شکل و صورت اور عمر وغیرہ کی بناپر ان کے بارے میں اپنی رائے دیتے اور بیویوں کی درجہ بندی کرتے۔
اس ایپ کے ذریعے بیویوں کی دلکشی اور قدر و قیمت کو ڈالروں میں بیان کیا جانا تھا
۔ ایپ لانچ کرنے کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ ہیکروں نے ایشلی میڈیسن کی بدنام زمانہ ویب سائٹ ہیک کرلی اور یوں ان کا نیا اخلاق باختہ منصوبہ بھی منسوخ ہوگیا اور یہ ایپ دنیا کے سامنے نہ آسکی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں