سالانہ چار سو ارب ڈالر کا کھانا کوڑے کی نذر

گلوبل کمیشن اکانومی اینڈ کلائمنٹ کی حالیہ رپورٹ نے انسانیت کو شرمسار کردیا ۔

372961
سالانہ چار سو ارب ڈالر کا کھانا کوڑے  کی نذر

گلوبل کمیشن اکانومی اینڈ کلائمنٹ کی حالیہ رپورٹ نے انسانیت کو شرمسار کردیا ۔
رپورٹ کے مطابق کسی کو کھانے کو روٹی کا ٹکڑا بھی میسر نہیں اور دنیا سالانہ چار سو ارب ڈالر کا کھانا کوڑے کے ڈبوں میں ڈال دیتی ہے۔ ۔ ایک طرف تو بھوکے لوگوں کا یہ عالم ہے کہ انہیں ایک روٹی کا ٹکڑا مل جائے تو سمجھو ان کی جان میں جان آگئی۔دنیا میں پھیلے ہوئے ہاتھوں کی کمی نہیں۔مٹھی بھر گندم بھی مل جائے تو شکر ادا کرتے ان کی بہتی آنکھوں سے آنسوخشک ہو جاتے ہیں۔یہ ہے اس روتی بلکتی بھوکی دنیا کا ایک رخ جب کہ دوسرا رخ بھی اسی دنیا کا ہے جس سے انسانیت شرما جائے۔دنیا بھر کے امیر لوگ سالانہ چار سو ارب ڈالر کا کھانا ، پھل ، سبزیاں کوڑے کے ڈبوں کی نذر کردیتے ہیں اور شرم کا کوئی احساس نہیں جاگتا ۔گلوبل کمیشن اکانومی اینڈ کلائمنٹ کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار پچاس تک کھانے کا ضیاع اور بھی بڑھ جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں