دبلی لڑکیوں کا نظارہ،لگے مردوں کو سدا پیارا

ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں کے اس رجحان کی وجہ یہ ہے کہ مرد دبلی پتلی خواتین کو جوان اور صحت مند خیال کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ایسی خواتین کام کرنے میں پھرتیلی ہوتی ہیں اور ان میں بیمار ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں

371236
دبلی لڑکیوں کا نظارہ،لگے مردوں کو سدا پیارا

ہم نے دیکھا ہے کہ دنیا بھر کے مردوں میں کم و بیش ایک جیسا ہی رجحان پایا جاتا ہے کہ وہ دبلی پتلی اور سمارٹ خواتین کو پسند کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں کے اس رجحان کی وجہ یہ ہے کہ مرد دبلی پتلی خواتین کو جوان اور صحت مند خیال کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ایسی خواتین کام کرنے میں پھرتیلی ہوتی ہیں اور ان میں بیمار ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی آف ابرڈین کے ماہرین نے اس سوال پر تحقیق کی ہے کہ مرد خواتین میں کس چیز کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں۔


پروفیسر جان سپیک مین کا کہنا ہے کہ ارتقائی اصطلاح کے مطابق فٹنس دو چیزوں کا نام ہے، ایک اس فرد کی ذاتی بقاء اور دوسرا افزائش نسل کی صلاحیت۔ ہم نے اس خیال پر تحقیق کی ہے کہ جب ہم کسی شخص کو دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ وہ جسمانی طور پرپر کشش ہے۔ کیا ہم اس شخص کی بقاء اور افزائش نسل کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھ کر یہ مفروضہ قائم کر رہے ہوتے ہیں؟ہم نے ایک ریاضیاتی ماڈل بنایا جس میں موٹاپے، زندگی کی امید(بقاء ) اور افزائش نسل کی صلاحیتوں کے لیول یکجا کر دیئے۔ اس ماڈل کے تجزیئے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ جو خواتین باڈی میس انڈیکس(BMI) میں 24سے 24.8کے درمیان تھیں وہ مخالف جنس کے لیے جسمانی طور پر سب سے زیادہ دلکش اور جاذب نظر تھیں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں