طبی سیاحت کی تشہیر بڑھانے کا فیصلہ

طبی سیاحت کے حوالے سے ترکی میں کافی پیش رفت ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں ہر سال یہاں علاج معالجے کےلیے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اس کے لیے تشہیری مہم شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے

340993
طبی سیاحت کی تشہیر بڑھانے کا فیصلہ

طبی سیاحت کے حوالے سے ترکی میں کافی پیش رفت ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں ہر سال یہاں علاج معالجے کےلیے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزارت صحت نے اس حوالے سے طبی سیاحتی مراکز کو بہتر طریقے سے متعارف کروانےکے لیے بیرونی ممالک میں تشہیری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس تشہیری مہم میں ترکی میں طبی سیاحت سے وابستہ مراکز کے بارے میں معلومات،کنونشنز اور عالمی میلوں میں ترکی کی شرکت کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جائیں گی اور اس شعبے میں ترکی کی استعداد کا حوالہ دیا جائے گا۔
تشہیری مہم بالخصوص برطانیہ،ہالینڈ،سویٹزرلینڈ،روس،بوسنیا ،جرمنی اور متحدہ عرب امارات میں شروع کی جائے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں