برطانیہ:ہم جنس پرستوں میں ایڈز کی بیماری پھیلنے لگی

برطانیہ کے ادارے نیشنل ایڈز ٹرسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں محض 2013میں 6 ہزار افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سے نصف سے زیادہ تعداد ہم جنس پرست مردوں کی تھی

370281
برطانیہ:ہم جنس پرستوں میں ایڈز کی بیماری پھیلنے لگی

برطانیہ کے ادارے نیشنل ایڈز ٹرسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں محض 2013میں 6 ہزار افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سے نصف سے زیادہ تعداد ہم جنس پرست مردوں کی تھی۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں تقریباً ایک لاکھ دس ہزار افراد ایچ آئی وی کے مہلک وائرس کا شکار ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں اس تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ برطانوی معاشرے میں ہم جنس پرست مردوں میں ایچ آئی وی کا غیر معمولی حد تک پھیلاو اس امر کا تقاضا کر رہا ہے کہ اسکولوں میں جنسی امور سے متعلق بہتر تعلیم پر توجہ دی جائے۔
ایک دیگر رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں سمارٹ فونز پر ”سیکس ایپس“ کی مقبولیت سے بھی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے خطرات بہت بڑھ رہے ہیں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں