سعودی عرب:کرونا وائرس نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا،چھ افراد ہلاک

حالیہ عرصے کے دوران سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں پھر سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد مزید ہلاک ہو گئے

369673
سعودی عرب:کرونا وائرس نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا،چھ افراد ہلاک

سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
حالیہ عرصے کے دوران سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں پھر سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔
دارالحکومت ریاض میں اس وائرس میں مبتلا 8 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی عمریں 56 تا 87 سال کے درمیان ہیں۔
یاد رہے کہ یہ وائرس سن 2012 سے ملک میں پھیلا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 49 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اگر بر وقت تشخیص نہ کی جائے تو یہ مرض بالخصوص پھیپڑوں اور گردوں کو ناکارہ کر دیتا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں