یورپ کی شہریت چاہیئے تو پڑھیے

تقریباً تمام یورپی ممالک نہ صرف اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو نسبتاً بہت آسان شرائط پر اپنی شہریت دے رہے ہیں بلکہ اس حوالے سے یورپی ممالک میں ایک مقابلے کی سی فضاء قائم ہو چکی ہے

369056
یورپ کی شہریت چاہیئے تو پڑھیے

یورپی ممالک کی شہریت حاصل کرنے کا سب سے آسان اور تیزترین راستہ سرمایہ کاری ہے۔
اب تقریباً تمام یورپی ممالک نہ صرف اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو نسبتاً بہت آسان شرائط پر اپنی شہریت دے رہے ہیں بلکہ اس حوالے سے یورپی ممالک میں ایک مقابلے کی سی فضاء قائم ہو چکی ہے اور وہ بیرونی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ایک دوسرے سے بڑھ کر انہیں مراعات کی پیشکش کر رہے ہیں۔
قبرص نے بھی اس دوڑ میں حصہ لیتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاری پر عائد ٹیکسوں کی شرح میں بہت حد تک کمی کر دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار قبرص کا رخ کریں۔
قبرص بیرونی سرمایہ کاروں کو کسی بھی یورپی ملک کے مقابلے میں سب سے آسان شرائط پر اپنی شہریت دے رہا ہے۔ قبرص کی انہی شرائط کی وجہ سے اس کے سرمایہ کاری پروگرام کو ’’براہِ راست شہریت پروگرام‘‘ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ قبرص میں سرمایہ کاروں کو شہریت دینے کی شرائط اس قدر آسان ہیں کہ کوئی بھی شخص سرمایہ کاری کرکے محض 3ماہ میں قبرص کی شہریت حاصل کر سکتا ہے۔
قبرص نے شہریت کے حصول کے عمل کو تو آسان کر دیا ہے تاہم اس کیلئےدرکار سرمایہ کاری کافی زیادہ ہے جس کے باعث صرف بڑے کاروباری افراد ہی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ شہریت کے خواہش مند افراد کو کم از کم پانچ ملین یورو کی سرمایہ کاری کرنا ہو گی تاہم پانچ افراد ملک کر بھی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں ہر فرد کو 2.5 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں