اخروٹ کا وہ فائدہ جسے سن کر آپ کا دل ابھی کھانے کو چاہے گا

ماہرین نے بتایا ہے کہ اگر اخروٹ کا استعمال روزانہ کیا جائے تو اس سے دل مضبوط ہوگا اور دل کی بیماریاں دور رہیں گی

336516
اخروٹ کا وہ فائدہ جسے سن کر آپ کا دل ابھی کھانے کو چاہے گا

اخروٹ کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر آپ روزانہ اخروٹ کھائیں تو آپ دل کی بیماریوں اور کولیسٹرول جیسے مسائل سے بہت دور رہ کر ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف پینسلوینیا کی ماہر غذا ڈاکٹر پینی کرس کا کہنا ہے کہ اگر پانچ اخروٹ یا تین چائے کے چمچ اخروٹ کا تیل پی لیں تو یہ دل کی شریانوں اور خون کی روانی میں بہت مددگار ہوگا اور صرف چار گھنٹے میں آپ کے خون کی روانی بہتر ہوجائے گی۔
ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ اگر اخروٹ کا استعمال روزانہ کیا جائے تو اس سے دل مضبوط ہوگا اور دل کی بیماریاں دور رہیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو دل کے مسائل کا سامنا ہو اور دل کے پٹھے کمزور ہونے لگیں تو انہیں چاہیے کہ باقاعدگی سے تین سے چار اخروٹ روزانہ کھائیں اور دل کی بیماریوں سے محفوظ ہوجائیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں