ترکی، 2200 برس قدیم تجارتی عمارت کی دریافت

آثار قدیمہ کے ماہرین کے تخمینے کے مطابق 6 منزلوں کو کولڈ سٹور کے طور پر استعمال کی جانے والی اس عمارت کی بالائی منزل کو بطور میٹنگ مقام استعمال کیا جاتا رہا ہے

334044
ترکی، 2200 برس قدیم تجارتی عمارت کی دریافت

ترکی کے ضلع برُدُر کی تحصیل آعلا سُن کے قدیم ساگالوسس شہر سے 2٫200 برس قدیم ایک تجارتی عمارت دریافت ہوئی ہے۔
یہ عمارت 30 میٹر لمبی اور 15 میٹر چوڑی ہے۔
آثار قدیمہ کے ماہرین کے تخمینے کے مطابق 6 منزلوں کو کولڈ سٹور کے طور پر استعمال کی جانے والی اس عمارت کی بالائی منزل کو بطور میٹنگ مقام استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
مٹی تلے دب جانے کے باعث کافی حد تک محفوظ رہنے والی عمارت کو آئندہ کے ایام میں سطح زمین پر لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
بیلجین آرکیالوجسٹ کی طرف سے کھدائیاں کیے جانے والے انٹیک شہر کی خوبصورتی ہر گزرتے دن مزید منظر عام پر آرہی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں