قدرت کا کمال دیکھئے بھائی کے پیٹ میں بھائی دیکھئے

بھارتی شہری سنجوبھگت نامی شخص جو نہ صرف ’حاملہ‘ ہوگیا بلکہ اپنے ہی بھائی کو جنم بھی دے ڈالا۔

333782
قدرت کا کمال دیکھئے بھائی کے پیٹ میں بھائی دیکھئے

قدرت نے انسانوں کو نر اور مادہ جنسوں کے دو مختلف گروہوں کی صورت میں پیدا کیا ہے جن کی جسمانی ساخت اور اس کے نتیجہ میں تولیدی افعال بھی یکسر مختلف ہیں، تاہم بعض اوقات قدرت ایسے حیرت ناک عجوبے بھی دکھا دیتی ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
بھارتی شخص سنجوبھگت بھی ایک ایسا ہی عجوبہ ہے جو نہ صرف ’حاملہ‘ ہوگیا بلکہ اپنے ہی بھائی کو جنم بھی دے ڈالا۔
خبرکے مطابق سنجو کی توند میں غیر معمولی اضافہ ہونا شروع ہوا تو وہ پریشان ہوگیا اور ہسپتال سے رابطہ کرلیا۔ پہلے تو اسے بتایا گیا کہ اس کے پیٹ میں رسولی ہے لیکن جب مزید معائنہ کیا گیا تو حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں بچہ ہے۔
اگرچہ بظاہر یہ بات سمجھ میں نہ آنے والی ہے لیکن طبی ماہرین نے بتایا کہ اس کا جڑواں بھائی اس وقت اس کے جسم کا حصہ بن گیا تھا جب وہ خود ماں کے پیٹ میں تھا۔
یہ جڑواں بھائی، جسے طفیلی جڑواں کہا جاتا ہے، سالہا سال تک اس کے پیٹ میں خوابیدہ جینوم کی صورت میں رہا لیکن آخر کار اس کا سائز بڑھنا شروع ہوگیا۔
ماہرین اس صورتحال کو سائنسی زبان میں Fetusinfetus کہتے ہیں۔
سنجوکی خبر نے بھارت کے علاوہ بین الاقوامی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کرلی ہے اور دنیا بھر کے لوگ اس عجوبے پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں