خلاء میں کاشت کاری کا کامیاب تجربہ

عملے کے ارکان کو پیش کردہ سلاد پتے کا پودا اسٹیشن پر مامور ناسا کے خلا باز سکاٹ کیلی نے 8 جولائی کے روز لگایا تھا

323123
خلاء میں کاشت کاری کا  کامیاب تجربہ

امریکی خلائی و ہوائی ادارے ناسا نے خلاء میں سلاد پتہ پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں متعین خلا بازوں نے آج پہلی بار خلاء میں پیدا کردہ سلاد پتے کا ذائقہ چکھا۔
عملے کے ارکان کو پیش کردہ سلاد پتے کا پودا اسٹیشن پر مامور ناسا کے خلا باز سکاٹ کیلی نے 8 جولائی کے روز لگایا تھا۔
سرخ، ہری اور نیلی ایل ای ڈی روشنیوں میں افزائش پانے والے سلاد پتے محض 33 دنوں میں کھانے کے قابل بن گئے۔
پیدا ہونے والے بعض پتوں کو فریز کرتے ہوئے کرہ ارض لایا جائیگا۔
یہ پیش رفت منصوبہ بندی کردہ دس برسوں کے اندر مریخ کے پہلے انسانی سفر کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں