اونچی ایڑھیاں خواتین میں کمر کے درد کا باعث بنتی ہیں۔تحقیق

ماہرین کا کہنا ہے کہ اونچی ایڑھیوں کی وجہ سے خواتین میں گھٹنے اور کمر کی تکالیف جنم لیتی ہیں صرف یہی نہیں بلکہ اس کی وجہ سے پنڈلیوں اور ایڑھی پر سوجن بھی نمودار ہوجاتی ہے

314178
اونچی ایڑھیاں خواتین میں کمر کے درد کا باعث بنتی ہیں۔تحقیق

اونچی ایڑھی والی جوتیاں دیکھنے اور پہنننے میں بلا شبہ بہت بھلی معلوم ہوتی ہیں تاہم ان کے کئی نقصانات بھی ہیں۔
طبی ماہرین کا کہناہے کہ انسانی پیر کو جسم کا تمام تر وزن برداشت کرنے کی وجہ سے قدرتی طور پر خاص انداز میں تخلیق کیا گیا ہے تاہم اونچی ایڑھی والی سینڈلیں پہننے سے جسم کا تمام وزن صرف ایڑھیوں پر آجاتا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ایڑھیوں کی وجہ سے خواتین میں گھٹنے اور کمر کی تکالیف جنم لیتی ہیں صرف یہی نہیں بلکہ اس کی وجہ سے پنڈلیوں اور ایڑھی پر سوجن بھی نمودار ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے پیر کی رگوں میں خون کا دورانیہ متاثر ہوتا ہے۔

ا

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں