ہر جسمانی درد کےلیے دوا لینا ٹھیک نہیں: محققین

آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ انسانی جسم میں درد کی وجہ سےدماغ کے کون سے خلیے متاثر ہوتے ہیں

313891
ہر جسمانی درد کےلیے دوا لینا ٹھیک نہیں: محققین

آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ، انسانی جسم میں درد سے دماغی کیفیت کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔
اس تحقیق کے حوالے سے سائنس دانوں کو مریض کا خصوصی علاج کرنے میں مدد ملے گی ۔
سائنس دانوں نے اپنے تجربے کے سلسلے میں بعض افراد کے جس پر ایک کریم لگائی جس کے اثر سے جسم کے اُس حصے میں درد پیدا کیاگیا۔
کریم کے اثر کے بعد محققین نے دماغی کیفیت میں ہونے والی تبدیلیوں سمیت اس بات کا مشاہدہ کیا کہ درد کی وجہ سے کن دماغی خلیوں کی کارکردگی متاثر ہوئی ۔
محققین کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اینڈی سیگیر ڈال نے کہا ہے اس مشاہدے سے یہ معلوم ہوا کہ ہر مریض کو ایک ہی دوا دینا غلطی ہے۔
ڈاکٹر سیگر ڈال نے یہ بھی کہا کہ یہ تحقیق سرطان اور آدھے سر کے درد جیسے امراض میں مبتلا افراد کو خصوصی طریقہ علاج کے ذریعے صحت یاب کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بغیر علاج جسمانی درد سے نجات پانا ممکن ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں