خواتین میں سرطان کے خلاف ایک اہم ریسرچ میں کامیابی

سائنسدانوں نے 5 برسوں تک 30 ہزار مریضوں پر استعمال کردہ دوائی سے تیس فیصد کی سطح تک مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔ اور اس سے اموات کے خطرے میں 15 فیصد کی کمی کا بھی مشاہدہ ہوا ہے

347256
خواتین میں سرطان کے خلاف  ایک اہم ریسرچ میں کامیابی

برطانوی سائنسدانوں کی دو مختلف تحقیقات چھاتی کے سرطان میں مبتلا خواتین کے لیے امید کی ایک کرن ثابت ہوا ہے۔
سائنسدانوں نے 5 برسوں تک 30 ہزار مریضوں پر استعمال کردہ دوائی سے تیس فیصد کی سطح تک مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔ اور اس سے اموات کے خطرے میں 15 فیصد کی کمی کا بھی مشاہدہ ہوا ہے۔
تقریباً 20ہزار خواتین پر کی جانے والی ایک دوسری تحقیقات کے مطابق ہڈیوں کی تحلیل کے خلاف استعمال کردہ موثر مادے بائی فاسفونات ادویات سے خواتین میں سرطان کے خلیوں کے ہڈیوں میں سرایت کرنے کے خطرات میں 28 فیصد تک کمی آنے کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے۔
اس ریسرچ کے نتائج کو " دی لانسیٹ " جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں