وفاقی ملازمین کا ریکارڈ چوری:ادارے کی ڈاریکٹر مستعفی

وفاقی ملازمین سے متعلق امریکی ادارے کی ڈائریکٹر کیتھرین ارکولیٹا نے ڈیٹا چوری کے باعث اپنا استعفی صدر اوباما کو پیش کر دیا ہے جسے قبول کرلیا ہے

344692
وفاقی ملازمین کا ریکارڈ چوری:ادارے کی ڈاریکٹر مستعفی

صدر براک اوباما نے وفاقی ملازمین سے متعلق ادارے کی ڈائریکٹر کیتھرین ارکولیٹا کا استعفی منظور کر لیا ہے۔
انھوں نے ہیکروں کی طرف سے تقریباً دو کروڑ سے زائد سابقہ اور موجودہ ملازمین کے ذاتی ریکارڈ چوری کرنے کے تناظر میں استعفی دیا تھا۔
گزشتہ ہفتے وفاقی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے دعوی کیا تھا کہ ملکی تاریخ کی اس سب سے بڑی ڈیٹا چوری کا سب سے زیادہ شبہ چین پرہےتاہم وائٹ ہاوس کے عہدیداروں نے جمعہ کو اس دعوے کی تصدیق کرنے سے انکار کیا تھا۔
کیتھرین ارکولیٹا نے اپنا استعفی گزشتہ روزوائٹ ہاوس آکر ذاتی طور پر پیش کیا تھا۔
واضح رہے کہا ان ذاتی ریکارڈز میں قومی سلامتی سے متعلق حساس نوعیت کی معلومات بھی شامل تھیں۔
ارکولیٹا کی جگہ صدر اوباما نے مذکورہ ادارے کی نائب ڈاریکٹر بیتھ کوبرٹ کو وقتی طور پر ڈاریکٹر منتخب کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں