لمبی عمرجینے کی دوا ایجاد کر لی گئی

ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنس دان ڈاکٹر میکسم سکولا شیو نے ایک ایسا اینٹی آکسیڈنٹ دریافت کیا ہے جو خلیوں کے مائیٹو کانڈریا پر اثر انداز ہوکر انسانی عمر کو با آسانی 120 سال تک کرسکتا ہے

378448
لمبی عمرجینے کی دوا ایجاد کر لی گئی

انسان ہمیشہ سے لمبی عمر کاخواہاں رہاہے لیکن اب اس خواب کو مبینہ طورپر حقیقت کا رنگ دینے کیلئے ایک گولی تیار کرلی گئی ہے ۔
یہ گولی روسی سائنس دانوں نے تیار کی ہے ۔
ماسکو سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنس دان ڈاکٹر میکسم سکولا شیو نے ایک ایسا اینٹی آکسیڈنٹ دریافت کیا ہے جو خلیوں کے مائیٹو کانڈریا پر اثر انداز ہوکر انسانی عمر کو با آسانی 120 سال تک کرسکتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیاکہ خلیوں کے مائیٹو کانڈریا میں الزائمر اور کینسر جیسی بیماریوں اور بڑھاپا پیدا کرنے والی کیفیات کا آغاز ہوتا ہے اور ان کا دریافت کردہ اینٹی آکسیڈنٹ ان کیفیات کے آغاز میں تاخیر پیدا کرتا ہے جس کے نتیجے میں بڑھاپا دیر سے آتا ہے۔
چوہوں اور کتوں پر کئے جانے والے ابتدائی تجربات کامیاب ہوچکے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی یہ گولی انسانوں کیلئے بھی دستیاب ہوجائے گی


ٹیگز:

متعللقہ خبریں