چکن نگٹس کی شکل میں بچوں کو زہر نہ کھلائیں

جدید تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اچھی سے اچھی کمپنیوں کے چکن نگٹس میں بھی نصف سے زائد حصہ چربی، انتڑیوں، پسی ہوئی ہڈیوں اور دیگر ایسے ہی اجزاءپر مشتمل ہوتا ہے

330225
چکن نگٹس کی شکل میں بچوں کو زہر نہ کھلائیں

چکن نگٹس کا شوق غیر معمولی حد تک عام ہوچکا ہے جبکہ بچے تو انہیں دیوانگی کی حد تک پسند کرتے ہیں، لیکن کیا یہ غذا اس قابل ہے کہ اسے کھایا بھی جائے؟
امریکا کے ممتاز علمی مرکز یونیورسٹی آف مسیسپی میڈیکل سینٹر نے حال ہی میں ایک تحقیق کرکے چکن نگٹس کا پول کھول دیا ہے۔
تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اچھی سے اچھی کمپنیوں کے چکن نگٹس میں بھی نصف سے زائد حصہ چربی، انتڑیوں، پسی ہوئی ہڈیوں اور دیگر ایسے ہی اجزاءپر مشتمل ہوتا ہے۔
تحقیق میں جب چکن نگٹس کا تجزیہ کیا گیا تو ان کا نصف سے زائد حصہ صحت بخش گوشت کے علاوہ اجزا٫پرمشتمل تھا اور اس میں صرف 15 سے 19 فیصد پروٹین پائی گئی اور ان میں جو گوشت پایا گیا وہ بھی عمومی معیار کے مطابق نہ تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چکن نگٹس کا شمار کم غذائیت والی مضر صحت خوراک میں کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین غذائیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آپ کے بچے چکن نگٹس کے شوقین ہیں تو یہ جان لیں کہ آپ خاصی رقم خرچ کرکے ان کے لئے بیماری خرید رہے ہیں۔
یہ تحقیق سائنسی جریدے ”دی امریکن جنرل آف میڈیسن“ میں شائع کی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں