گھڑیاں 30 جون کی رات کو" ایک سیکنڈ " پیچھے

گھڑیوں کو 30 جون کی رات کو" ایک سیکنڈ " پیچھے کیا جائے گا

324946
گھڑیاں 30 جون کی رات کو" ایک سیکنڈ " پیچھے

گھڑیوں کو 30 جون کی رات کو" ایک سیکنڈ " پیچھے کیا جائے گا۔۔۔
دنیا کے سورج کے گرد چکر لگانے کی رفتار میں سستی آنے کی وجہ سے 30 جون اور یکم جولائی کی درمیانی رات کو گھڑیاں 23:59:59 بجے گھڑیاں 2 دفعہ ایک ہی سیکنڈ دکھائیں گی۔
ترکی کے سائنسی و ٹیکنالوجی تحقیقاتی ادارے TUBİTAK کے قومی رسد خانے کے محقق اور استنبول یونیورسٹی کی سائنسی فیکلٹی کے شعبہ آسٹرونومی اور خلائی سائنسز کے اسسٹنٹ ڈاکٹر حسن ایسن اولو نے کہا ہے کہ گھڑیوں کو ایک سیکنڈ پیچھے کرنے کا یہ عمل 1972 سے اب تک 25 ویں دفعہ کیا گیا ہے اور اس کی مدد سے دنیا کی سست رفتاری کی وجہ سے بچ جانے والے اضافی وقت کی تلافی کی جاتی ہے۔
تاہم ایک سیکنڈ کا اضافہ انفارمیشن ماہرین کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔
ماہرین کے مطابق ایک سیکنڈ کا اضافہ متعدد ٹیکنالوجی سسٹمز کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔
کیونکہ گھڑیوں کا 23:59:59 پر دو دفعہ ٹک کرنے کو کمپیوٹروں کی طرف سے ایک خرابی شمار کیا جا سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں