روزے دار نمک اور چکنائی کا کم استعمال کریں

روزے داروں کونمک اورچکنائی کااستعمال کم کرناچاہیے۔ رات کو ایک مقررہ وقت کے بعد کھانے سے اجتناب کرنا چاہئیے۔

315397
روزے دار نمک اور چکنائی کا کم استعمال کریں

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ دل دھڑکتا ہےاور ایک پمپ کا کام کرتا ہے اور اس کی وجہ سے خون پورے جسم میں گردش کرتا ہے۔آج کے دورمیں لوگ بیٹھتے زیادہ ہیں اور چلتے پھرتے کم ہیں۔ ان کی خوراک اور دوسری عادات کی وجہ سے دل کے امراض بہت عام ہوگئے ہیں۔
ترقی یافتہ ممالک اور امیر لوگوں کی سمجھی جانے والی بیماری اب دنیا بھرمیں اموات کی سرفہرست وجوہات میں سے ایک ہے۔ آج کے جدید دور میں دل کے امراض کے علاج بہت بہتر طریقے سے ہوتے ہیں لیکن وہ مہنگے بھی ہیں ۔ اگر ایک بار کسی کودل اور شریانوں کا مرض ہوجائے تواس کی زندگی کم ہوجاتی ہے۔ اسی لیے علاج سے زیادہ احتیاط پر زور دیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے انسان کوکھانے پینے میں احتیاط کرنی چاہیے ۔ روزے داروں کونمک اورچکنائی کااستعمال کم کرناچاہیے۔ رات کو ایک مقررہ وقت کے بعد کھانے سے اجتناب کرنا چاہئیے اور صحت مند رہنے کے لیے ورزش کرنی چاہئیے ۔دوسری بیماریوں کے ساتھ ساتھ امراض قلب سے بچنے کے لیے تمباکو سے بھی پرہیزکرنا چاہیے۔ہر عمر اور طبقے کے افراد کو اپنی زندگی میں ورزش کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔
ماہرین نے مزید کہا ہے کہ خوراک سب سے طاقتوردواہے ۔ روزانہ سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں۔کھانے پینے کی چیزیں پلاسٹک کے بجائے شیشے یا اسٹیل کے برتنوں میں محفوظ رکھنی چاہئیں کیونکہ پلاسٹک کے برتنوں سے کھانے میں نقصان دہ کیمیائی اجزا شامل ہوجاتے ہیں۔رات کو ایک مقررہ وقت کے بعدکھانے سے اجتناب کرنا چاہئیے ۔ دوسروں کی خدمت کرنا، مصروف رہنا، شکرگزار بننا دل کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں