زندگی جیو تو جاپانیوں کی طرح

بتایا گیا ہے کہ جاپانی خواتین کی اوسط عمر 87اور مردوں کی 80سال ہے جو کہ امریکیوں اور دیگر اقوام سے بہت زیادہ ہے

308608
زندگی جیو تو جاپانیوں کی طرح

جاپانی قوم کی اوسط عمر دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
جاپانی خواتین کی اوسط عمر 87اور مردوں کی 80سال ہے جو کہ امریکیوں اور دیگر اقوام سے بہت زیادہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جاپانی اپنی عمر کے 75سال بغیر کسی معذوری کے گزار سکتے ہیں۔
ناﺅمی موریامہ نے اپنی کتاب میں لکھاہے کہ جاپانیوں کی کھانے پینے کی عادات بہت زیادہ صحت مندانہ ہیں جس کی وجہ سے ان کی عمر لمبی ہوتی ہے اور وہ بہت ہی کم بیمار ہوتے ہیں۔
وہ لکھتی ہیں کہ جاپانی غذاوں میں بہت کم حرارے ہوتے ہیں جبکہ مچھلی ، سبزیاں اور بہت ہی کم مرچوں کے استعمال کی وجہ سے جاپانی صحت مند رہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جاپانی افراد خصوصاًخواتین بالکل بھی موٹی یا جلد بوڑھی نہیں ہوتیں۔
انہوں نے مختلف جاپانی کھانوں مثلاًسوشی وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام غذاوں میں بہت زیادہ غذائیت موجود ہے جبکہ یورپی یا امریکی کھانوں میں شاذوناذر ہی ہمیں صحت مندانہ رجحان ملتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جاپانی زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں