نامیاتی کاشت کاری دس برسوں میں پانچ گنا اضافہ

ترکی میں ارگینک پیداوار میں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور حالیہ دس برسوں میں اس کی مقدار 2٫2 ملین ٹن سے تجاوز کر چکی ہے

304914
نامیاتی کاشت کاری دس برسوں میں پانچ گنا اضافہ

نامیاتی کاشت کاری دس برسوں میں پانچ گنا بڑھ گئی ہے۔
ترکی میں ارگینک پیداوار میں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور حالیہ دس برسوں میں اس کی مقدار 2٫2 ملین ٹن سے تجاوز کر چکی ہے۔
انسانی صحت اور ماحولیات کو نقصان نہ پہنچنے والی اور کاشت کاری کے ساتھ ساتھ کھپت تک ہر مرحلے پر کنٹرول اور سرٹیفیکیٹ کے طور پر سر انجام پانے والے اس عمل کو اورگینک کاشت کاری کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
اس عمل درآمد میں مصنوعات کو محفوظ کرنے سے لیکر صارفین تک پہنچانے تک کے کسی بھی مرحلے میں کیمیائی مادوں یا پھر زرعی ادویات کو استعمال نہیں کیا جاتا۔
ہر گزرتے دن مانگ میں اضافہ ہونے والی نامیاتی مصنوعات کی مقدار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
اورگینک غلہ بانی کے اعتبار سے جائزہ لینے سے اس بات کا مشاہدہ ہوتا ہے کہ گزشتہ برس 7 لاکھ 75 ہزار جانوروں کی اسی طریقے سے افزائش کی گئی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں