خون کا عطیہ،کار خیر بھی صحت و تندرستی بھی

چودہ جون کو خون کے عطیات کا عالمی دن منائے جانے کی مناسبت سے ادارے نے اپنے بیان مین کہا ہے کہ اگر بر وقت خون کے عطیات انسان دینا شروع کر دے تو اس سے کروڑوں لوگوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔

302391
خون کا عطیہ،کار خیر بھی صحت و تندرستی بھی

عالمی ادارہ صحت نے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔
14 جون کو خون کے عطیات کا عالمی دن منائے جانے کی مناسبت سے ادارے نے اپنے بیان مین کہا ہے کہ اگر بر وقت خون کے عطیات انسان دینا شروع کر دے تو اس سے کروڑوں لوگوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔
بیان میں اس جانب بھی توجہ دلوائی گئی ہے کہ پیدائش کے دوران متعدد خواتین خون ضائع ہونے سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق سن 2013 میں 2 لاکھ 89 ہزار خواتین کی موت دوران زچگی ہوئی تھی جس کا 27 فیصد خون کی کمی کے باعث رونما ہوا تھا ۔
خیال رہے کہ سن 2012 میں دنیا بھر میں 180ملین خون کے عطیات جمع کیے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں