نزلہ و زکام سے بچاؤ کا دیسی علاج

جب نزلہ و زکام ہو تو دودھ میں ہلدی ،تھوڑا سا ادرک کا رس اور چٹکی بھر پسی کالی مرچ ملا کر پی لیں تو اس بھی نزلہ و زکام میں خاصا فرق پڑ جاتا ہے ۔

298475
نزلہ و زکام سے بچاؤ کا دیسی علاج

انسان کو جب نزلہ و زکام ہوتا ہے تو اس پر بد حالی کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے اور وہ کام کرتے کرتے اُکتا جاتا ہے اور کام کی سپیڈ میں بھی خاصا فرق پڑ جاتا ہے ۔ ایسی صورتحال میں آ پ کو ہر دفعہ ڈاکٹر کے پا س جانے کی ضرورت نہیں۔ جب نزلہ و زکام ہو تو دودھ میں ہلدی ،تھوڑا سا ادرک کا رس اور چٹکی بھر پسی کالی مرچ ملا کر پی لیں تو اس بھی نزلہ و زکام میں خاصا فرق پڑ جاتا ہے ۔ ایک کپ گرم پانی میں دو سے تین کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ اور حسبِ ضرورت شہد ملا کر پئیں وٹامن سی ،دھوپ اور تیز پیا ز کی خوشبو نزلہ و زکام کا بہترین علاج ہے۔روزانہ ایک ہزا ر ملی گرام وٹا من سی استعمال کرنے سے بھی نزلہ و زکام میں افاقہ ملتا ہے ۔ پیاز کاٹ کر تلوؤں پر رگڑنے سے نزلہ و زکام میں فائدہ ہو تا ہے کیونکہ اس میں بخار کو باہر نکا ل پھینکنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔ ہلدی کا استعمال زکام میں بہت مو ثر ثابت ہوتا ہے لیکن نزلہ زکام سے آرام آجانے کے بعد اس کا مسلسل استعمال مفید نہیں رہتا ۔ مرغی کا شوربہ بھی نزلہ زکام میں مفید خیال کیا جا تا ہے ۔ نمک ملے پانی سے غرارے کرنا حلق کی سوزش کے لئے بہتر ہوتا ہے ۔ ان نسخوں پر عمل کرتے ہوئے نزلہ و زکام سے جان چھوٹ سکتی ہے لیکن اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا فائدہ مند ہو گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں