گائے کے گوبر سے بس چلانے کا کامیاب تجربہ

برطانیہ کی ایک کمپنی ریڈنگ بسس نے گائے کے گوبر سے دوڑنے والی ایک بس کو 76.785 میل فی گھنٹہ کی غیر معمولی رفتار سے دوڑانے کا تجربہ کیا ہے

297716
گائے کے گوبر سے بس چلانے کا کامیاب تجربہ

برطانیہ کی ایک کمپنی ریڈنگ بسس نے گائے کے گوبر سے دوڑنے والی ایک بس کو 76.785 میل فی گھنٹہ کی غیر معمولی رفتار سے دوڑانے کا تجربہ کیا ہے ۔
بس پر گائے کی کھال کی طرح سیاہ اور سفید پینٹنگ کی گئی ہے اور اس میں پیٹرول اور ڈیزل کی جگہ گائے کے گوبر کو بطور ایندھن استعمال کیا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس وقت ہماری 34 بسیں گائے کے گوبر سے بننے والے ایندھن کی مدد سے چل رہی ہیں جس کے لئے بس کی چھت پر 7 بڑے ٹینک لگائے گئے ہیں اور ان ٹینکوں میں گائے کا گوبر بھرا جاتا ہے جسے ’ان ایئروبک ڈائجیسشن ‘ کے عمل سے گزارا جاتا ہے اور اس طرح بایوگیس پیدا ہوتی ہے اور بعد میں اس گیس کو پریشر کے ذریعے مائع میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
ماحولیاتی ماہرین نے اسے اہم پیش رفت قراردیتے ہوئے ماحول دوست قرار دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں