لیموں پانی ،جس میں پوشیدہ صحت و جوانی

گرمیوں میں لیموں پانی کا اپنا ہی مزہ ہے یہ نہ صرف تروتازگی کا احساس دلاتا ہے بلکہ کئی طبی تکالیف سے نجات دلانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے

293322
لیموں پانی ،جس میں پوشیدہ صحت و جوانی

گرمیوں میں لیموں پانی کا اپنا ہی مزہ ہے یہ نہ صرف تروتازگی کا احساس دلاتا ہے بلکہ کئی طبی تکالیف سے نجات دلانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق لیموں کا رس دانتوں کی سوزش میں بھی آرام کا باعث بنتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مسوڑھوں سے خون رستا ہو تو متاثرہ جگہ پر لیموں کا رس لگانے سے مسوڑھے صحت مند ہوجاتے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ لیموں کا رس پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے گلہ بھی کُھل جاتا ہے۔
اس کے علاوہ لیموں کا رس فشار خون بھی معمول کے مطابق رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے
۔ لیموں پانی کا روزانہ استعمال جلدی بیماریوں سے بھی حفاظت کرتا ہے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں