کینیڈا: سگریٹ کی فرموں کو 15بلین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ

صوبہ کیبیک میں 2 ملین سگریٹ نوشوں نے سال 2012 میں ہرجانے کا مقدمہ دائر کروایا جس میں عدالت نے سگریٹ کی 3 فرموں کو 15 بلین ڈالر کی سزا سنائی ہے

301206
کینیڈا: سگریٹ کی فرموں کو 15بلین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ

کینیڈا میں سگریٹ کی فرموں کو 15بلین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ۔۔۔
کینیڈا کے صوبہ کیبیک میں 2 ملین سگریٹ نوشوں نے سال 2012 میں ہرجانے کا مقدمہ دائر کروایا جس میں عدالت نے سگریٹ کی 3 فرموں کو 15 بلین ڈالر کی سزا سنائی ہے۔
فیصلے کے مطابق سگریٹ کی فرمیں 1976 سے قبل سگریٹ نوشی کا آغاز کرنے اور کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے والے سگریٹ نوشوں میں سے ہر ایک کو ایک ایک لاکھ جبکہ اس تاریخ کے بعد کے متاثرین کو نوے نوے ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کریں گی۔
پھیپھڑوں، گلے ، لارینکس وغیرہ کے کینسر کے مریض بیماری کے درجے کے مطابق ہرجانہ وصول کریں گے۔
سگریٹ کی فرمیں اس فیصلے کے خلاف اپیل درج کروانے کی تیاریوں میں ہیں۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے دیگر صوبوں میں بھی سگریٹ کی فرموں کے خلاف لاکھوں ڈالر ہرجانے کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں