امریکہ میں انتھریکس بیکٹریا کا اسکینڈل

امریکہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دو فوجی تنصیبات سے نو ریاستوں اور جنوبی کوریا کے امریکی فوجی اڈے کو غلطی سے جاندار انتھریکس بیکٹیریا بھیجے گئے ہیں ۔

294853
امریکہ میں انتھریکس بیکٹریا کا اسکینڈل

امریکہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دو فوجی تنصیبات سے نو ریاستوں اور جنوبی کوریا کے امریکی فوجی اڈے کو غلطی سے جاندار انتھریکس بیکٹیریا بھیجے گئے ہیں ۔
2014 اور اپریل 2015 کے درمیانی عرصے میں اوٹا اور میری لینڈ کی ریاستوں سے ناکارہ خیال کیے جانے والے اس بیکٹیریا کے نمونے بھیجے گئے ہیں ۔
پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ یہ صورتحال رائے عامہ کے لیے خطرہ تشکیل نہیں دیتی ہے لیکن جنوبی کوریا کے اوسان امریکن فوجی اڈے میں 22 افراد کے اس بیکٹریا سے متاثر ہونے کے خطرے کے پیش نظر فوری طور پر انکا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے ۔
گزشتہ سال بھی ایٹلانٹا کی لیبارٹری میں ناکارہ بنانے کی کوششوں کے دوران قواعد کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے ملازمین کا انتھریکس بیکٹیریا سے متاثر ہونے کے خطرے کی وجہ سے علاج معالجہ کیا گیا تھا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں