ترک موبائل گیم نصرت کی مقبولیت

وزارت کھیل نے موبائل فون اور ٹیبلیٹ کے استعمال کنندگان کےلیے جنگ چناق قلعے پر مبنی ایک ویڈیو گیم متعارف کروایا ہے جس نے کم عرصے میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے اور جواینڈرویڈ پر دستیاب ہے

276992
ترک موبائل گیم نصرت کی مقبولیت

وزارت کھیل نے موبائل فون اور ٹیبلیٹ کے استعمال کنندگان کےلیے جنگ چناق قلعے پر مبنی ایک ویڈیو گیم متعارف کروایا ہے۔
اس کھیل کو نصرت کا نام دیا گیا ہے جس میں نصرت نامی بحری جہاز سمندر میں دشمن قوتوں کی نظروں سے بچتے ہوئے 26 عدد بارودی سرنگیں نصب کرنے کا فرض ادا کرتا دکھائی دیتا ہے۔
اس جنگ کے تمام مراحل بخوبی طے کرنے کے بعد جنگ میں کھیلنے والے کو کامیابی ملتی ہے۔
پچیس اپریل سے انڈرویڈ پر شامل اس کھیل کو قلیل عرصے کے دوران ایک لاکھ افراد نے ڈاون لاوڈ کیا ۔
نصرت نامی اس اینڈرویڈ کھیل کو بیرونی ممالک میں بھی کافی پذیرائی حاصل ہوئی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں