سفر کی جدید سہولیات کی طرف پیش قدمی،گرین لائن ٹرین

وزیراعظم نوازشریف نے جدید اورمنفرد اے سی بزنس کلاس گرین لائن ٹرین کا افتتاح کردیا جو کہ 23 گھنٹے میں اسلام آباد سے کراچی کا سفر کرے گی

277072
سفر کی جدید سہولیات کی طرف پیش قدمی،گرین لائن ٹرین

وزیراعظم نوازشریف نے جدید اورمنفرد اے سی بزنس کلاس گرین لائن ٹرین کا افتتاح کردیا۔
گرین لائن ٹرین مسافروں کو 23 گھنٹوں میں اسلام آباد سے کراچی پہنچائے گی۔
جدید سہولیات سے آراستہ گرین لائن ٹرین مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد سے پٹری پر رواں دواں ہوئی،
اے سی ٹرین کا ہر مسافر خاص ہو گا۔ کھانا پینا ،ناشتہ ،،منرل واٹر،اخبارات کے ساتھ ساتھ سونے کیلئے بستر کی سہولت بھی بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی اور تو اور اس ٹرین میں وائی فائی بھی ہے۔


مجموعی طور پر اس ریل گاڑی میں 540 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
یہ ٹرین اسلام آباد سے کراچی تک کا فاصلہ 22 گھنٹے میں طے کرے گی جو کہ لاہور، خانیوال ، بہاولپور ،روہڑی اور حیدرآباد کے اسٹیشنوں پررکے گی۔
گرین لائن بزنس ٹرین کا اسلام آباد سے کراچی تک کا یکطرفہ کرایہ 5 ہزار 500 روپے جبکہ بچوں کے لئے 4 ہزار 100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور اور کراچی کے درمیان یکطرفہ کرایہ 5 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں