بیماریوں کے ناموں سے کسی ملک یا فرد کی توہین نہ ہو

صحت کی عالمی تنظیم نے بیماریوں کے نام رکھنے میں احتیاط برتنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ  ایسے نام رکھنے سے گریز کیا جائے جن سے کسی ملک یا فرد کی توہین ہو۔

269664
بیماریوں کے ناموں سے کسی ملک یا فرد کی توہین نہ  ہو

صحت کی عالمی تنظیم نے بیماریوں کے نام رکھنے میں احتیاط برتنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے نام رکھے جائیں جو سماجی طور پر قابل قبول ہوں اور ایسے نام رکھنے سے گریز کیا جائے جن سے کسی ملک یا فرد کی توہین ہو۔ایسے نام بھی نہ رکھے جائیں جن میں جانوروں کا ذکر ہو۔ تنظیم نے مشرق وسطیٰ کی سانس کی بیماری یعنی مرس اور ہسپانوی زکام جیسی بیماریوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ناموں سے گریز کیا جائے کیونکہ ان میں مخصوص مقامات کا ذکر ہے ۔بیماریوں کے آسان نام رکھے جائیں۔ تنظیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ہیلتھ سکیورٹی ڈاکٹر کیاجا فوکودا نے کہا ہے کہ بظاہر یہ معمولی مسئلہ لگتا ہے لیکن بیماریوں کے ناموں سے براہ راست متاثر ہونیوالے لوگوں کیلئے یہ اہم مسئلہ ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں