سیل سکوپ :اسمارٹ فون اب مرض کی تشخیص کر سکیں گے

سائنسدانوں نے موبائل فون کے ساتھ استعمال کرنے کے لئے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو کہ تفصیلی تصاویر حاصل کر کے ان کے ذریعے مختلف امراض کی تشخیص کر سکتا ہے

266948
سیل سکوپ :اسمارٹ فون اب مرض کی تشخیص کر سکیں گے

سائنسدانوں نے موبائل فون کے ساتھ استعمال کرنے کے لئے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو کہ تفصیلی تصاویر حاصل کر کے ان کے ذریعے مختلف امراض کی تشخیص کر سکتا ہے۔
سیل سکوپ نامی یہ آلہ فلوریسنٹ مائیکروسکوپ کی طرح کام کرتا ہے جو بیماری کی علامات کے ذریعے تشخیص کر سکتی ہے۔
یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ آلہ ترقی پذیر ممالک کے لئے کارآمد ثابت ہو گا جہاں ایسا طبی معائنہ نایاب ہے لیکن موبائل فون اور موبائل کوریج عام ہے۔
سیل سکوپ فلوریسنٹ مائیکرواسکوپ کی طرح کام کرنے کے سامان کے ساتھ ایک معیاری مائیکرو سکوپ کے عدسوں پر مشتمل ہے۔
فلوریسنس مخصوص مالیکیولز پر ایک خاص رنگ کی روشنی ڈالنے سے پیدا ہوتا ہے اور یہ کچھ وقت کے لئے ایک مختلف رنگ میں چمکتا نظر آتا ہے۔
کیمرون میں کیے جانے والے تجربے سے اس نظام کی کامیابی کا انکشاف ہوا ہے اور خیال ہے کہ 40 ہزار افراد کا اس نظام کے ذریعے تجزیہ کیا جائے گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں