بین الاقوامی دفاعی صنعتی نمائش میں پاکستانی اسٹالز میں دلچسپی

استنبول میں منعقدہ نمائش میں پاکستان کی ممتاز دفاعی صنعتی فرمیں حصہ لے رہی ہیں، جن پر زائرین کا رش لگا ہوا ہے

264572
بین الاقوامی دفاعی صنعتی نمائش میں پاکستانی اسٹالز میں دلچسپی

ستنبول میں منعقدہ 12 ویں بین الاقوامی فاعی صنعتی نمائش میں پاکستان کے اسٹال پر زائرین کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ یہ نمائش 5 تا 8 مئی جاری رہے گی۔

defence 1

پاکستان کی ممتاز دفاعی صنعتی فرمیں اس اہم نمائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری، پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس، ہیوی انڈسڑی ٹیکسلا، ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن اور نیشنل سسٹم نمایاں ہیں۔

pakistan defence 2

نمائش کے لیے استنبول میں موجود پاکستانی سرکاری وفد کی قیادت وزیرِ دفاعی صنعت رانا تنویر حسین کر رہے ہیں۔ وفد کے دیگر شرکاء میں چیئر مین پی او ایف لیفٹنٹ جنرل عمر محمود حیات، چیئر مین ہیوی انڈسڑی ٹیکسلا لیفٹنٹ جنرل سید واجد حسین، چیئر مین پی اے سی ایئر مارشل جاوید احمد، ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود اور دیگر اعلی رتبے کے فوجی و سول حکام شامل ہیں۔

pakistan defence 3


ٹیگز:

متعللقہ خبریں