چالیس روپے میں 1600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والی گاڑی

استنبول کی یلدز ٹیکنیکل یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک ایسی گاڑی تیار کی ہے جو کہ 40 روپے میں 1700 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکے گی

254556
چالیس روپے میں 1600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والی گاڑی

استنبول کی یلدز ٹیکنیکل یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک ایسی گاڑی تیار کی ہے جو کہ 40 روپے میں 1700 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکے گی ۔
اے ای ٹو پروجیکٹ کی ٹیم نے شیل ایکو میراتھن میں حصہ لینے والی اس گاڑی کو متعارف کروایا ۔
اپنے ڈیزائن اور رنگ سے توجہ حاصل کرنے والی اس گاڑی میں طیاروں اور دفاعی صنعت میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کا عمل دخل ہے۔
اس گاڑی کا ڈھانچے میں المونیئم کا استعمال کیا گیا ہے جس کی تیز ترین رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔
خود کار بریک کے نظام سے آراستہ یہ گاڑی 21 مئی کو ہالینڈ میں منعقد ہونے والے ایک مقابلے میں حصہ لے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں