سونی : سستا واٹر پروف فون اب سب کی دسترس میں

جاپانی کمپنی سونی نے ایک ایسا موبائل فون متعارف کروایا ہے جو کہ واٹر پروف ہے اور جس کی قیمت بھی عام آدمی کی دسترس میں ہے

253022
سونی : سستا واٹر پروف فون اب سب کی دسترس میں

موبائل فون کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت خبر دار رہنا پڑتا ہے اور اس حفاظت کا ایک اہم پہلو فون کو پانی سے بچانا بھی ہے۔
اگرچہ بعض واٹر پروف فون بھی دستیاب ہیں لیکن یہ بے پناہ مہنگے ہیں۔
جاپانی کمپنی سونی نے اس مسئلہ کو آسان کرنے کے لیے ایک نیا فون متعارف کروا دیا ہے جو نہ صرف واٹر پروف ہوگا بلکہ سستا بھی ہے۔ اس فون کا ماڈل aqua M2 ہے جو تقریباً پانچ فٹ کی گہرائی تک بھی پانی سے مکمل محفوظ رہنے اور گردو غبار اور ریت سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس کی اسکرین کا سائز 4.8انچ ، کیمرہ 8 میگا پیگسل اور اضافی فرنٹ کیمرہ بھی دستیاب ہوگا۔ اس فون کی اندرونی میموری 8GB ہے جب کہ اس میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ اس میں نہ صرف NFC ٹیکنالوجی ہوگی بلکہ یہ4G ٹیکنالوجی سے بھی مزین ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سستا ترین واٹر پروف اسمارٹ فون ہے جس کی قیمت اس وقت پاکستان میں ساڑھے بائیس ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں