آتش فشاں نے 250 ٹن راکھ گرد و نواح میں پھینکی، چلی

چلی میں گزشتہ ہفتے متحرک ہونے والے آتشی پہاڑ سے نکلنے والی راکھ کی صفائی کا کام سرعت سے جاری ہے

251727
آتش فشاں  نے 250 ٹن راکھ  گرد و نواح میں پھینکی، چلی

چلی میں گزشتہ ہفتے ا یک دن کے وقفے کے ساتھ دھماکے ہونے والے کا بوکو آتش فشاں سے نکلنے والی 230 ٹن کی راکھ کی صفائی میں فوجی دستے بر سر پیکار ہیں۔
محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق علاقے میں عنقریب بارش ہونے کی اطلاع کے بعد سے راکھ کے ڈھیروں کی صفائی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے۔
بارش کے پانی کے راکھ سے ملنے سے ماحولیاتی آلودگی میں مزید طول آئیگا۔
آتشی پہاڑ میں دوبارہ سے دھماکے ہونے کا بھی خدشہ پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دھماکوں کے بعد جوار کے علاقوں کوخالی کروا لیا گیا تھا، جس سے 7 ہزار کے قریب افراد کو اپنا گھر بار ترک پڑا تھا۔
43 برسوں بعد متحرک ہونے والا کالبوکو 90 فعال آتش فشاں پہاڑ واقع ہونے والے چلی کے خطرناک ترین تین پہاڑوں میں سے ایک ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں