فیس بک کا سحر:صارفین کی تعداد ایک ارب 44 کروڑ ہو گئی

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی ماہانہ تعداد ایک ارب 44 کروڑ تک جا پہنچی ہے

249445
فیس بک کا سحر:صارفین کی تعداد ایک ارب 44 کروڑ ہو گئی

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی ماہانہ تعداد ایک ارب 44 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ، سن 2014 کی آخری سہ ماہی کے دوران فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی ماہانہ تعداد ایک ارب 39 کروڑ تھی جو کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر ایک ارب 44 کروڑ تک جاپہنچی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، جنوری تا مارچ 2015 کے دوران اپنے موبائل فون کے ذریعے فیس بک سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد بھی 52 کروڑ 60 لاکھ سے بڑھ کر 58 کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں