تیرہ بچوں کی پینسٹھ سالہ ماں پھر امید سے

جرمن دارالحکومت برلن کی رہائشی ایک ایسی پینسٹھ سالہ خاتون کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے پہلے ہی تیرہ بچے ہیں اور جو چند ماہ بعد مزید چار بچوں کو جنم دے گی

235501
تیرہ بچوں کی پینسٹھ سالہ ماں پھر امید سے

جرمن دارالحکومت برلن کی رہائشی ایک ایسی پینسٹھ سالہ خاتون کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے پہلے ہی تیرہ بچے ہیں اور جو چند ماہ بعد مزید چار بچوں کو جنم دے گی۔
برلن کی اس شہری کے حاملہ ہونے کی اطلاع جرمن نشریاتی ادارے آر ٹی ایل نے دی، جس نے اس بارے میں ایک ٹی وی پروگرام بھی تیار کیا ہے۔
کسی بھی عام شہری کے ذاتی کوائف کو اس کی نجی زندگی کے تحفظ کے لیے مخفی رکھنے کے جرمن قانون کے تحت RTL ٹیلی وژن چینل نے اپنے لائف سٹائل میگزین ایکسٹر امیں بتایا ہے کہ اس خاتون کا نام این گرَیٹ ہے۔


یہ جرمن خاتون روسی اور انگریزی زبان کی ٹیچر ہےجس کے پہلے ہی سے اپنے 13 بچے ہیں اور وہ سات بچوں کی نانی یا دادی بھی ہے۔ این گریٹ نے موجودہ حمل سے قبل اپنا آخری بچہ 2005 میں جنم دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں