5 لیرے خرچ کرو، 500 کلو میٹر کا سفر کرو

استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی کی طلبا کی ٹیم نے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک کار آمد گاڑی تیار کرتے ہوئے سستے داموں سفر کرنے کے امکانات کو روشن کیا ہے

227810
5 لیرے خرچ کرو، 500 کلو میٹر کا سفر کرو

5لیرے کے عوض 500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا جا سکے گا۔
استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی کے شمسی گاڑیوں پر تحقیقات کرنے والی ٹیم کی جانب سے پیداوار شروع ہونے والی ترکی کی شمسی توانائی سے چلنےو الی پہلی باقاعدہ کار "آرونا" 5 لیرے خرچ کے ساتھ 500 کلو میٹر کا فاصلہ کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو گی۔
یونیورسٹی کے طالب علموں پر مشتمل اور 9 برسوں میں سات گاڑیاں تیار کرتے ہوئے 18 کپ جیتنے والی ٹیم اب ترکی کی شمسی توانائی سے چلنے والی پہلی گاڑی کو تیار کر رہی ہے۔
اس گاڑی کو کہ جسے "آرونا " نام سے دیا گیا ہے میں 4 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اسے مقامی موٹر گاڑیوں کی صنعت میں معاونت اور متبادل توانائی کو روزمرہ کی زندگی میں عملی طور پر استعمال کرنے کے زیر مقصد تیار کیا گیا ہے۔
فی گھنٹہ 140 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت کی حامل اس گاڑی کو ماہ جولائی سے عوام الناس کے استعمال کے لیے مارکیٹ میں لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
یہ گاڑی آسڑیلیا میں منعقد ہونے والے "ورلڈ سولر چیلنج" مقابلے میں حصہ لے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں