شادی سے قبل ٹیسٹ کی شرط،سعودی پریشان

سعودی عرب میں شادی سے پہلے طبی معائنہ کروانے کے لازمی ہونے کے نتیجے میں ہزاروں جوڑوں نے اپنی منگنیاں ختم کر دی ہیں

289891
شادی سے قبل ٹیسٹ کی شرط،سعودی پریشان

سعودی عرب میں شادی سے پہلے طبی معائنہ کروانے کے لازمی ہونے کے نتیجے میں ہزاروں جوڑوں نے اپنی منگنیاں ختم کر دی ہیں۔
خبرکے مطابق گزشتہ سال تقریباً ایک لاکھ 65 ہزار جوڑوں نے اپنا طبی معائنہ کروانے کے بعد جنیاتی عدم مطابقت کی رپورٹ آنے کے بعد شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سعودی عرب میں شادی سے پہلے اسکل سیل انیمیا اور ایچ آئی وی جیسی بیماریوں کے ٹیسٹ کروانے کو جوڑوں کےلیےلازم قرار دیاگیا ہے۔
وزارتِ صحت کے ڈاکٹر محمد السعیدی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد والدین کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے اور بچوں میں جنیاتی نقائص کے خطرات کو کم کرنا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں