گرم چائے پینا مضر صحت ہو سکتا ہے:ایک تحقیق

برطانیہ میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق چائے کے کپ سے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہے اور اس سے نکسیر پھٹ سکتی ہے اور ناک سے خون کا اخراج بھی ہو سکتا ہے

289200
گرم چائے پینا مضر صحت ہو سکتا ہے:ایک تحقیق

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق گرم چائے پینا صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے.
برطانیہ میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق چائے کے کپ سے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہے اور اس سے نکسیر پھٹ سکتی ہے اور ناک سے خون کا اخراج بھی ہو سکتا ہے۔
تحقیق کا کہنا ہے کہ اگر گرم چائے پینے کی وجہ سے ناک سے خون بہنے لگے تو 24 گھنٹے تک چائے نہیں پینی چاہئے تاکہ خون کی شریانیں صحیح طور پر کام کرسکیں۔
واضح رہے کہ 2012 میں یونیورسٹی آف گلیسگو میں تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ زیادہ چائے پینے والوں میں غدود کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خدشہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے جب کہ ایران میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گرم مشروبات پینے والوں کو ’’مری‘‘ یعنی(گلے سے معدے تک کی نلی) کے سرطان کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں