بین البراعظمی ونڈ انرجی کانفرنس استنبول میں شروع ہو رہی ہے

تین براعظموں سے 20 ممالک سے آنے والے شرکاء کی شرکت سے یہ کانفرنس اس وقت تک ونڈ انرجی سیکٹر کی سب سے بڑی کانفرنس ہو گی

287868
بین البراعظمی ونڈ انرجی کانفرنس استنبول میں شروع ہو رہی ہے

بین البراعظمی ونڈ انرجی IWPC کی پہلی کانفرنس، تین براعظموں سے آنے والے شرکاء کے ساتھ کل استنبول میں شروع ہو رہی ہے۔
ترکی ونڈ انرجی یونین کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانفرنس استنبول کنوینشن سینٹر میں ہو گی اور تین براعظموں سے 20 ممالک سے آنے والے شرکاء کی شرکت سے یہ کانفرنس اس وقت تک ونڈ انرجی سیکٹر کی سب سے بڑی کانفرنس ہو گی۔
کانفرنس تین دن تک جاری رہے گی اور اس میں افتتاحی خطاب ترکی ونڈ انرجی کے سربراہ مصطفی سردار اتاسیوین ، یورپی ونڈ انرجی یونین کے سربراہ مارکوس ، گلوبل ونڈ انرجی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر کلاوس ریو اور کانفرنس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مراد مرجان کریں گے۔
توقع ہے کہ ترکی کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
"استنبول براعظموں کو ایک جگہ جمع کر رہا ہے" کے عنوان سے پہلی دفعہ منعقد ہونے والی یہ کانفرنس یورپ ، ایشیاء، شمالی افریقہ ، مشرق وسطی اور بالقان کو احاطے میں لینے والے ایک وسیع جغرافیہ میں ونڈ انرجی سے متعلقہ حکام کو ایک جگہ جمع کر رہی ہے۔
کانفرنس میں شرکاء اپنے ممالک میں ونڈ انرجی کے شعبے میں ترقی، تجربات، مشکلات، مسائل، ٹیکنالوجی اور ماحول کے لئے اس کے فوائد پر بات چیت کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں