انقرہ میں یورپ کا سب سے بڑا ہیلتھ کمپلیکس

اس معاہدے کی رو سے آٹھ مختلف بینک ایک اعشاریہ دو ارب یورو کی مالیت کے حامل اس منصوبے کے لیے 890 ملین یورو فراہم کریں گے

285732
انقرہ میں یورپ کا سب سے بڑا ہیلتھ کمپلیکس


ترکی میں سرکاری اور نجی تعاون کے حامل منصوبوں میں سے مزید ایک کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔
دنیا کے ایک ہی وقت میں تعمیر کیے جانے والے سب سے بڑے مرکزِ صحت بلکنٹ ہیلتھ کمپلیکس کے فنانس معاہدے پر استنبول میں دستخط کر دیے گئے ہیں۔
اس معاہدے کی رو سے آٹھ مختلف بینک ایک اعشاریہ دو ارب یورو کی مالیت کے حامل اس منصوبے کے لیے 890 ملین یورو فراہم کریں گے۔
سن 2016 میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی منصوبہ بندی ہونے والے چار ہزار کے قریب مریضوں کے بستروں کی گنجائش کے حامل اس میڈیکل کمپلیکس میں یومیہ 5 ہزار ایمرجنسی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائینگی۔
سن 2013 میں سنگِ بنیاد ڈالا گیا بلکنٹ انٹیگرل ہیلتھ کمپلیکس خطہ یورپ کے سب سے بڑے ہیلتھ کمپلیکس کی خصوصیت کا حامل ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں