پولیو کے خاتمے کے لئے عمران خان کی کوششوں کی تعریف

بل گیٹس نے عمران خان کو خیبر پختونخوا میں صحت کے منصوبوں کی نگرانی کے لئے جدید سیٹلائٹ سسٹم فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

281808
پولیو کے خاتمے کے لئے عمران خان کی کوششوں کی تعریف

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خیبر پختونخوا میں صحت کے منصوبوں کی نگرانی کے لئے جدید سیٹلائٹ سسٹم فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ انھوں نے عمران خان کو لکھے گئے خط میں صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو سمیت دیگر بیماریوں کے خاتمے کے لئے عمران خان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کا عزم رکھتے ہیں جسے دیکھ کر ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ پولیو کا خاتمہ انسانیت کے لئے بہت بڑی ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ وفاقی، صوبائی حکومتیں اور مسلح افواج ‘‘صحت کا اتحاد’’ پروگرام کے تحت کام کر رہی ہیں ۔ ہم خیبر پختونخوا میں صحت کے منصوبوں کی موثر نگرانی کے لئے جدید ترین سیٹلائٹ ٹیکنالوجی فراہم کرنا چاہتے ہیں اس کی مدد سے ڈاکٹروں،اور ہسپتالوں کی بروقت اور موثر نگرانی ہوسکتی ہے ۔بل گیٹس نے اپنے خط میں مزید کہا کہ آپ کی براہ راست نگرانی پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے ضروری ہے ۔ آپ کی چیف سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے بات چیت پولیو کے خاتمے کی مہم چلانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ ڈاکٹر وقار اجمل کو اس موضوع پرآپ سے بات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں